• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کا پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا، اُن کا ماننا ہے کہ ملک کو ایک زبردست وزیراعظم عمران خان کی قیادت میسر ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ انہوں نے اپنی مشاورتی ٹیم سے بات چیت کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ میں عملی سیاست میں قدم رکھنے کی  پیشکش کو مسترد کردوں۔

انہوں نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک چلانے کیلئے بنائی جانے والی تمام حکمت عملیوں کو سراہا۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ ملک کو ایک زبردست وزیر اعظم کی قیادت میسر ہے اور انہیں عمران خان پر اعتماد ہے۔

عامر خان کا اپنے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنے فلاحی کاموں کو ایسے ہی جاری رکھیں گے۔

باکسر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اپنے فلاحی کاموں کو ناصرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی جاری رکھوں گا  اور دنیا کو ایک بہتر اور محفوظ مقام بنانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز باکسر عامر خان نے اپنے طویل سوشل میڈیا پیغام میں پاکستانی سیاست میں انٹری دینے کے حوالے سے عندیہ دیا تھا۔

عامر خان نے فلپائن کے باکسر مینی پکیاؤ کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھی سیاست میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ پکیاؤ کو دیکھتے ہیں جنہوں نے فلپائن کی سیاست میں آ کر بہت کام کیا، وہ بھی اسی طرح پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ 33 سالہ عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی۔ رواں برس 22 فروری کو جوڑے کے ہاں بیٹے زاویار کی پیدائش ہوئی تھی۔

عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے گھر یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑے کی اس سے پہلے دو بیٹیاں بھی ہیں۔

تازہ ترین