امریکا نے ایران اور روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکی الیکشن میں مداخلت کررہے ہیں۔
ڈائریکٹر امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کا اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ایران اور روس نے ووٹرز رجسٹریشن انفارمیشن تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ڈیموکریٹ ووٹرز کو دھمکی آمیز خطوط بھی ایران سے بھیجے گئے، دھمکی آمیز خطوط کا مقصد ملک میں شورش پھیلانا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطوط کا مقصد ووٹرز کو ڈرانا اور صدر ٹرمپ کو نقصان بھی پہنچانا تھا۔