• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ماضی کی مشہور اداکارہ ثمینہ بٹ کو ایک لاکھ کی مالی امداد دی گئی اور ماہانہ وظیفہ بھی باندھ دیا گیا ہے۔

کئی سال اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثمینہ بٹ نے اپنی غربت کی کہانی سوشل میڈیا پر بتائی تو وزیر اعلیٰ کی جانب سے فوری ایکشن لیا گیا۔ 

ثمینہ بٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 1 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک ستمبر میں دیا جا چکا ہے اور ان کو ماہانہ کی بنیاد پر بزدار حکومت کی جانب سے 5 ہزار روپے وظیفہ بھی ادا کیا جارہا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت نے فنکاروں کی معاشی بدحالی کا نوٹس لیتے ہوئے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کم آمدن یا دیگر غربت کا شکار فنکاروں کوآرٹسٹ خدمت کارڈ کے تحت ماہانہ کی بنیاد پر وظیفہ دیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے لوگوں کو ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت سپورٹ فراہم کر سکے۔ 

اس تمام پراسیس کو شفاف بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے مستحق فنکاروں میں فنڈز کی تقسیم کی جاتی ہے۔ 

تازہ ترین