• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان نے اپنی نئی تصاویر شیئر کردیں

دُنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں اطغرل کا مرکزی کردار اد ا کرنے والے اداکار انگین آلتان کی خوب صورت تصاویر دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔

اداکار انگین آلتان نے ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور آج ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، جبکہ اب لوگ ان کی ہر اسٹال اور تصاویر کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔

دنیا بھر میں ارطغرل کے ہیرو کو انسٹا گرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے، جبکہ ان میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی شامل ہے۔

انگین آلتان نے جمعرات کو اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں، جس میں انتہائی ہینڈسم دکھائی دے رہے ہیں۔

ارطغرل غازی کے ہیرو اپنی نئی تصاویر میں خوب صورت سی ہُڈی پہنے نظر آرہے ہیں، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انگین آلتان سردیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔


 دوسری تصاویر میں ارطغرل سمندر کنارے فوٹو گرافی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جسے لاکھوں کی تعداد میں موجود ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

تازہ ترین