انڈونیشیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سماٹرا میں لینڈ سلائینگ کے نتیجے میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، حکام کے مطابق حادثے میں 11 کان کن ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
انڈونیشیا کے جنوبی سماٹرا صوبے میں کے تنجونگ لالانگ گائوں میں کوئلے کی کان میں یہ حادثہ بیس میٹر کی گہرائی میں بدھ کو پیش آیا، کان میں مرنے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔