ہم نے دیکھے نہ سُنے تھے جو وقوعے پہلے
ہوگئے ہیں وہ مِری جان! بہت عام یہاں
کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ سب کچھ کیا ہے
ہو رہے ہیں جو تماشے سَحر و شام یہاں
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کی خبریں خوش آئند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران اختلافی نکات پر فریقین کے مؤقف میں سختی بھی سامنے آئی، بات چیت میں بعض مواقع پر ماحول میں تناؤ بڑھا تاہم مذاکرات کا عمل جاری رہا۔
امریکہ میں بوسٹن جانے والا ایک میڈیکل ٹرانسفر طیارہ لاپتہ ہوگیا، طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے۔
انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے پیشہ ورانہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی وغیر ہ لگ جاتی تو میں اکیلا ہی ان کےلیے کافی ہوں۔
برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں ایک خاتون کو چھ ماہ کے دوران چھ مرتبہ زیادتی اور دو مرتبہ جنسی حملے کا نشانہ بنانے والے 28 سالہ فرمان علی نامی شخص کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
تیلگو سپر اسٹار نندا موری تراکا راما رائو جونیئر المعروف جونیئر این ٹی آر نے جہانوی کپور کے ساتھ انکی چٹامالے گانے کی جعلی ویڈیو بنانے پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا اور کہا میں سے کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔
سوشل میڈیا پر اسرائیلی مصنف ایوی لپکن کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں وہ اسرائیل کی سرحدیں لبنان سے سعودی عرب تک اور بحیرۂ روم سے دریائے فرات تک پھیلنے کی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
کیپٹن(ر) صفدر اعوان نے کہا کہ مریم نواز کی تربیت میں یہ شامل نہیں کہ وہ کسی عورت کو جیل میں رکھے۔
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی گاڑیوں کے کلیکشن میں ایک شاندار اضافہ کرلیا۔
دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ہیڈ کوچ جورج جیسس سے مبینہ اختلافات کے بعد پرتگال کی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے پر پرتگال کی ٹیم کے انسٹاگرام پر راتوں رات فالور 20 لاکھ کم ہوگئے اور ملک کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی کہ رونالڈو کو کیسے واپس لائیں۔
بالی ووڈ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان نے اپنے بھائی سلمان خان متعلق سوال پر ناگواری ظاہر کی اور تقریب کا واک آؤٹ کردیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ خواجہ آصف نے جو بیان دیا معلوم نہیں انہوں نے سوتے میں لکھا، ان تمام افراد پر کم از کم 40 دن تک بات کرنے پر پابندی لگنی چاہیے۔
شہد کو صدیوں سے قدرت کا انعام سمجھا جاتا ہے، قدیم مصری مٹی کے برتنوں میں شہد کی مکھیاں پالتے تھے، جبکہ قرون وسطیٰ کے مذہبی پیشوا درختوں میں چھتے تراش کر بناتے تھے۔ حتیٰ کہ بعض مذہبی کتابوں میں بھی شہد کی مٹھاس اور خوبی کی تعریف کی گئی ہے۔
حکومتی وفد نے پی ٹی آئی سے شکوہ کیا کہ سینئر حکومتی اکابرین سے متعلق نازیبا زبان بھی استعمال کی گئی، ایسے میں ہم کیا سمجھیں کہ اپوزیشن وفد کتنا با اختیار ہے؟
پاکستان میں اس کی آمد انتہائی نایاب ہے، پوری بیسویں صدی میں پاکستان میں اس کے صرف 12 سے 15 یا اس سے بھی کم مستند ریکارڈ سامنے آئے ہیں۔