کسی کی مسکراہٹ جعلی ہے یا سچی، یہ کیسے پہچانا جائے یہ اہم بات ہے، ماہرین
ماہرین کے مطابق کسی کی مسکراہٹ جعلی ہے یا سچی، یہ کیسے پہچانا جائے یہ اہم بات ہے۔ کیونکہ مسکراہٹ ایک عجیب سی چیز ہے، کیونکہ لوگ اس وقت مسکراتے ہیں جب وہ خوش ہوں، یہ تو ٹھیک ہے، لیکن وہ اس وقت بھی مسکرا سکتے ہیں جب وہ بے آرام ہوں، بوریت کا شکار ہوں، گھبراہٹ میں ہوں، یا صرف شائستگی دکھانا چاہتے ہوں۔ بعض اوقات مسکراہٹ کا خوشی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا۔