• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ میرا، وزیراعظم مداخلت نہیں کرتے، احسان مانی

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہاہےکہ سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ میرا، وزیراعظم کرکٹ امور میں مداخلت نہیں کرتے، اظہر علی کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانےکے متعلق اس وقت تبصرہ نہیں کروں گا۔

جمعرات کو نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو میں احسان مانی نے اس تاثر کوغلط قرار دیا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے لئے پی سی بی کو بنی گالا سے ہدایات ملی تھیں اور کہاکہ یہ خالصتاً میرا فیصلہ تھا۔

وزیر اعظم عمران خان سے مختلف امور پررہنمائی لیتے رہتے ہیں،وہ ملک چلانے میں مصروف ہیں اور وہ کرکٹ کے امور میں کوئی مداخلت نہیں کرتے۔

ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق کرکٹ بورڈ کے امور چلارہے ہیں ،آئندہ چند برسوں میں نئے سسٹم کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

اس وقت اظہر علی کو ٹیسٹ کی کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،میڈیا میں قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، زمبابوے کی سیریز کے بعد ٹیسٹ کپتان کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین