• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نوجوانوں کو منتقل کرنے کیلئے مریم نواز کا ملک گیر رابطہ مہم شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(ایوب ناصر ) معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانیے’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کو نوجوان نسل کو منتقل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملک گیر رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، رابطہ مہم کے دوران وہ نوجوانوں خصوصاً یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کو ن لیگ کا حصہ بنا نے کا مشن لیکر نکلیں گی،بتایا جا تاہے کہ مریم نواز نے پارٹی کےصوبأئی، ریجنل ،ضلعی تنظیموں ، یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے کارکنوں کیساتھ براہ راست رابطوں کو بڑھا تے ہو ئے ملا قاتوں کا شیڈول تر تیب دیدیا ہے۔

تازہ ترین