• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اترپردیش، مسلمان پولیس اہلکار داڑھی رکھنے پر ملازمت سے معطل

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر باغپت میں ایس ایس پی نے مسلمان پولیس اہلکار کو داڑھی رکھنے کے جرم میں ملازمت سے معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پو لیس اہلکارانتشار علی کو محکمہ کی طرف سے تین بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی داڑھی کو منڈوا دیں یا اس کے لئے طریقہ کار کے مطابق حکام سے باقاعدہ طور پر اجازت لیں تاہم پولیس اہلکار نے اجازت لینے سے انکار کر دیا اور داڑھی کے ساتھ ہی نوکری کرتا رہا۔

تازہ ترین