• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف پھانسی فیصلہ کیخلاف پریس کانفرنس، وزراءسے 14 روزمیں جواب طلب

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کوپھانسی دینے کے فیصلہ کےخلاف وفاقی وزراءکے پریس کانفرنس پر دائر توہین عدالت کی رٹ درخواستوں پر وفاقی وزراءسے 14 روزمیں جواب طلب کرلیا۔ جسٹس روح الامین اور جسٹس عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے ملک محمد اجمل خان اور عزیزالدین کاکاخیل ایڈووکیٹس کیجانب سے دائر درخواستوں پر سماعت شروع کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد حبیب قریشی اور عامر جاوید بھی پیش ہوئے۔ اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے کیس کا فیصلہ سنانے والے خصوصی عدالت کے جج کے خلاف وفاقی وزراءنے پریس کانفرنس کی جس پرتوہین عدالت کی درخواستیں دائرکی گئیں لیکن کیس میں فریقین نے ابھی تک جواب جمع نہیں کیا،وفاقی وزراءنے خصوصی عدالت کے جج کو بدنام کرنےکی کوشش کی اور اب جواب بھی نہیں دے رہے ہیں ۔ وفاقی وزراءتوہین عدالت کے مرتکب ہوچکے ہیں لہذٰا انکے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ فریقین کا جواب آجائے تو پھر اس کو دیکھیں گے۔ سماعت کے بعد عدالت نے فریقین کو 14 دن میں جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تازہ ترین