لاہور(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہبازشریف کی بیٹی کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔عدالت کے حکم پر تفتیشی افسر نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کے باہر اور عدالت کے باہرنوٹس آویزاں کردئیےگئےہیں۔رابعہ عمران کواشتہاری قراردینے کی کارروائی کاآغازعدالتی حکم کے باوجودپیش نہ ہونے پرکیاگیا۔