اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) قومی احتساب بیورو نے سوشل میڈیا پرمریم نواز کی ضمانت منسوخی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔نیب نے کہا ہے کہ یہ نیب کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہے۔میڈیا کو قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے اور نیب سے متعلق کسی بھی خبر کی اشاعت یا نشر کرنے سے قبل ترجمان نیب سے تصدیق کرنی چاہیے۔