لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وحمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی 17ماہ کی غیر قانونی قید بھی بے گناہی کے باوجود حکمرانوں کی انتقام کی آگ کو ٹھنڈا نہ کر سکی ، اب نالائق حکمران پروڈکشن آرڈر نہ جاری کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں جو ان کے اختیار میں ہی نہیں ہے ۔