پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ہمت و شجاعت کا پیکر تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اُن کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے۔
دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی ملک، آئین اور جمہوریت کے لیے خدمات رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک، عوام ،آئین اور جمہوریت کے لیے اپنا گلشن قربان کردیا۔