آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ ربیع الثانی1442ھ 30؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

منظور خان کہاں گیا؟ منال سے صارفین کے سوال

پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی دوستی کے چرچے تو آج کل ہر زبان زد عام ہیں مگر سوشل میڈیا پر منال سے اُن کے پرانے دوست منظور خان سے متعلق سوال کیے جانے لگے ہیں ۔

شوبز انڈسٹری میں اُبھرتے ادکار احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے ساتھ معروف اداکارہ منال خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

احسن محسن خان کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام  کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

احسن کی جانب سے شیئر کی گئی خوبصورت سیلفی دیگر سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کی گئی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس سمیت تنقیدی تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔


انسٹا صارفین کی جانب سے منال خان سے سوال کیا جا رہا ہے کہ منظور خان کہاں ہیں۔

انسٹا صارفین کی جانب سے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے منال خان سے پوچھا جا رہا ہے کہ یہ لڑکا کون ہے ؟ اور اُن کا پرانا دوست منظور خان کہاں ہے ؟


واضح رہے کہ 2 سال قبل منال خان اور منظور خان ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے اور ہر تقریب میں ایک ساتھ نظر آ تے تھے جس پر  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرئیاں کی جا رہی تھیں کہ منال خان اور منظور خان نے ایک دوسرے کو ہمسفر چُن لیا ہے ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید