• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء، کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانتوں میں 26 اکتوبر تک توسیع


لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) آفس پز ہنگامہ آرائی کے کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں رانا ثناء اللّٰہ، کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 26 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

میڈیا ذرا ئع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مریم نواز کی نیب آفس لاہور میں پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے رانا ثناء اللّٰہ، کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 26 اکتوبر تک توسیع کر دی۔


رانا ثناءاللّٰہ، کیپٹن (ر) صفدر سمیت 26 ملزمان کے وکلاء نے اپنی بحث مکمل کر لی۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر 4 ملزمان کے وکلاء کو 26 اکتوبر کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔

تازہ ترین