• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاری کی صورت میں بستر اور ادویات نیب آفس ساتھ لایا تھا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا کہ چیئرمین نیب نے میری گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ہیں، میں گرفتاری کی صورت میں بستر اور ادویات نیب آفس ساتھ لایا تھا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ گرفتاری سے نہیں گھبراتے، اتنے پرانے اثاثوں کی تفصیلات میرے دادا مرحوم دے سکتے ہیں۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ نیب نے سوالنامہ نہیں پوری ڈکشنری تھما دی۔


انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے میرے وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ آئی جی پی خیبرپختونخوا کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔

تازہ ترین