• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء، کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع


سابق وزیرٍِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی قومی احتساب بیوروی (نیب) آفس لاہور میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گری کی خصوصی عدالت نے نون لیگ کے رہنماؤں رانا ثناء اللّٰہ اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔

اے ٹی سی عدالت لاہور نے رانا ثناء اللّٰہ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت 30 افراد کی عبوری ضمانت میں 20 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ پر سیاسی بنیادوں پر منشیات کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ نیب آفس کے باہر ہماری گاڑی پر حملہ کیا گیا، قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی ایماء پر ہم پر یہ حملہ ہوا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا ہیہ بھی کہنا ہے کہ مجھ پر حیات آباد پشاور میں جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

تازہ ترین