• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلے نے ایک جج پر حملہ اور عدلیہ کی آزادی پر گھناؤنا وار روکا، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے نے ایک صاحب کردار جج پر حملے اور عدلیہ کی آزادی پر گھناؤنے وار کو روکا ہے ، آگے بڑھیے اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی انصاف دیجیے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف سازش میں عمران خان اور شریک جرم افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ صدر اور ان کے آفس کو صرف استعمال کیا گیا، مجرم عمران خان اور ان کے ساتھی ہیں۔

تازہ ترین