آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسرا بیلگیچ کی نئی تصاویر مداحوں میں مقبول

دنیا بھر میں مقبولیت کا ریکارڈ توڑنے والے تر ک ڈرامہ سیریز’ ارطغر ل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان اسرا بیلگیچ کروڑوں دلوں پر راج کرتی ہیں اور ان کی تصاویر کو مداح خوب پسند کرتے ہیں۔

اسرا بیلگیچ نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جنہیں ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

حلیمہ سلطان نے اپنے مقبول ترین ڈرامے ارطغرل غازی اور نئی سیریز ’رامو‘ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اسرا بیلگیچ نئے انداز میں دکھائی دے ہیں، جسے دیکھ کر مداح تعریف پر مجبور ہوگئے۔



ترک اداکا رہ کو اب دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

ارطغرل غازی کی طرح اسرا بیلگیچ نے اپنی نئی سیریز  رامو  میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس سے قبل اسرا بیلگیچ نے اپنے نئے ڈرامے رامو کی تصاویر اور پرومو بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شیئر کیے تھے، جنہیں مداحوں نے اپنی پسندیدگی کی سند سے نوازا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید