آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

راحت فتح علی خان فلم ’’دم مستم‘‘ میں مختصر کردار ادا کر رہے ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار راحت فتح علی خان نے پہلی بار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے جو ان کا اپنے پرستاروں کے لئے سرپرائز ہے۔راحت فتح علی خان پاکستانی فلم ” دم مستم ‘‘میں مختصر سا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر احتشام الدین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے راحت فتح علی خان کا فلم میں جلوہ گر ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ فلم ” دم مستم ” کے پروڈیوسر اداکار عدنان صدیقی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی جہاں تین دن تک راحت فتح علی نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کہ فلم میں راحت فتح علی خان دلچسپ روپ میں نظر آئیں گے۔اس فلم میں عمران اشرف اور امر خان مرکزی کردار کررہے ہیں اور یہ ان دونوں فنکاروں کی پہلی فلم ہے۔

دل لگی سے مزید