• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ریکوری ایکٹ کی شق 15قانون کے مطابق قرار دیدی

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے فنانشل انسٹی ٹیوشن ریکوری ایکٹ کیخلاف دائر درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس نے درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ بینکوں کا پیسہ واپس کرتے نہیں اور قانون چیلنج کر دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کی راستے میں حائل بڑی رکاوٹ دور کرتے ہوئے فنانشل انسٹیٹیوشن ریکوری ایکٹ کیخلاف دائر درخواست خارج کردی۔ عدالت نے ریکوری ایکٹ کی شق 15 قانون کے مطابق قرار دیدی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ بینکوں کا پیسہ واپس کرتے نہیں اور قانون چیلنج کر دیتے ہیں۔ سیکشن 15 کے تحت بینکوں کو قرض عدم واپسی پر جائیداد نیلام کرنے کا اختیار ہے ۔

تازہ ترین