صوابی( نمائندہ جنگ، جنگ نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان خود بتادیں آج حکومت انکی ہے یا کسی اور کی؟جو ہائبرڈ نظام بنایا گیا تھا وہ بھی ناکام ہوگیا، پی ڈی ایم کرسی کی نہیں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہے، آئين توڑا کیا گيا ہے، ایک صوبے پر حملہ کیا گيا، کوئی بولنے والا نہیں،احسن اقبال نےکہا کہ جن منصوبوں سے ترقی ہورہی تھی ان منصوبوں پر پانی پھیردیا گیا، عمران نیازی نے آکر سی پیک کو بھی رول بیک کردیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔شاہد خاقان عباسی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بد ترین مہنگائی ، بے روزگاری ، آئین اور قانون کی بالا دستی اور ملکی مسائل کا واحد حل غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات ہیں ،پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کی تحریک اقتدار یا کرسی نہیں بلکہ ملک و قوم کے مستقبل اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے چل پڑی ہے۔