• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا علاج کیلئے بیرون ملک رہنا پارٹی فیصلہ ہے، خواجہ آصف

اگوکی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ نوازشریف کا علاج کیلئے بیرون ملک رہنا پارٹی کا فیصلہ ہے۔اگر اپوزیشن نے عوام کا ہاتھ نہ پکڑا تو اپوزیشن کی جماعتوں کو بھی قصور وار قرار دینے میں قوم دیر نہیں لگائےگی۔جمعہ کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملک کو بحرانوں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ آج ملک کا ایشو صرف مہنگائی ہی نہیں ناکام خارجہ پالیسی بھی ہے۔ گرفتاری کے پہلے دو دن سخت ہوتے ہیں اس کے بعد جیل میں انسان نارمل ہوجاتا ہے۔ لیگی رہنما اور قیادت اب اتنی بار جیل جا چکی ہے کہ جیل اب جیل نہیں لگتی۔حکومت سیاست نہیں کر رہی بلکہ ضد اور انا کی وجہ سے سیاسی دشمنی کا پیش خیمہ بن رہی ہے جو ملک وقوم کیلئے انتہائی نقصان دہ بات ہے۔ پی ڈی ایم کے دو کامیاب جلسوں سے ملک وقوم کو محفوظ کر نے کا راستہ کھل گیا ہے۔ مہنگائی اور بیروز گاری کی وجہ سے لوگ پرانا پاکستان مانگ رہے ہیں۔

تازہ ترین