• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے ،بلاول بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے ،انہیں پنجاب ، کے پی کی طرح گلگت بلتستان برباد کرنے کی اجازت نہیں دینگے، ذوالفقار بھٹو، بینظیر کے جی بی کیلئے دیکھے خواب میں خود پورے کروں گا،عمران خان عوام سے جھوٹ بولتے رہےکوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے لاکھوں ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا،50 لاکھ گھروں کا وعدہ کرکے غریبوں کے ہزاروں گھر مسمار کر دیئے۔ اب جی بی کے عوام کو تیر پر مہر لگانی ہے تاکہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق جی بی کے عوام کی خدمت کر سکیں،گزشتہ روزگلگت بلتستان الیکشن کے سلسلے میں ضلع گھانچے کے شہر بلغار میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف انتخابی مہم نہیں بلکہ حقوق کی وہ جدوجہد ہے جو ہم بہت عرصے سے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین