• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 کروڑ امریکیوں نے قبل از وقت حق رائے دہی استعمال کرلیا

واشنگٹن( اے ایف پی) امریکی صدارتی انتخابات کے لئے 5کروڑ امریکیوں نے قبل از وقت حق رائے دہی استعمال کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ووٹ کی نگرانی کرنےوالے ایک گروپ کا کہناہےکہ ریپبلکن امریکی صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے درمیان صدارتی دوڑ کیلئے5کروڑ امریکیوں نے قبل از وقت حق رائے دہی استعمال کرلیاہے،کورونا وائرس کے دوران طویل و لمبی قطاروں اور پولنگ سینٹرز میں بھیڑ سے بچنے کیلئے ووٹرز3 نومبر کو ہونیوالےالیکشن سے قبل از وقت اپنا حق رائے استعمال کررہے ہیں۔

تازہ ترین