• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ، لیپ ٹاپ تقسیم کا شیڈول جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا شیڈول جاری کردیا، امیدوار صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک لیپ ٹاپ وصول کرسکتے ہیں، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر شمیم اختر سیال نے لیپ ٹاپس سکیم برائے سال 2015,2016,2017،بوجہ کوائف درستگی زیر التواء تقریباً 1900طلباء و طالبات کے لیپ ٹاپ فوری تقسیم کرنے کے احکامات جاری کردئیے، امیدوار اپنے ساتھ تصدیق شدہ دو تصاویر ، میٹرک سند/رزلٹ کارڈ کی فوٹو کاپیاں ،ب فارم/شناختی کارڈ کی کاپیاں لیکر آئیں گے، ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 750لیپ ٹاپس تقسیم کیے جاچکے ہیں،باقی امیدوار جلد از جلد اپنے لیپ ٹاپ وصول کریں۔
تازہ ترین