• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز ستارے فواد چوہدری کے معترف کیوں؟

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) سروس شروع کرنے کے اعلان پر شوبز ستارے خوش ہیں اور وفاقی وزیر کے اس اقدام کو خوب سراہ رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کرلیا گیا ہے اور ہم جلد ہی نیٹ فلکس کی طرز پر پہلا او ٹی ٹی لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیمرا کو بھی نشریاتی مواد پر گائیڈ لائن تیار کرنے کو کہا گیا ہے اور جیسے ہی پیمرا کی گائیڈ لائنز ملتی ہیں نجی کمپنیز کے اشتراک سے او ٹی ٹی سروس شروع کریں گے۔

اداکار ہمایوں سعید نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاکستان میڈیا کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔‘

اداکار نے لکھا کہ یہ اقدام وقت کی اہم ضرورت تھا، اس سے بہت سے باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

علی ظفر نے بھی فواد چوہدری کے اس اقدام کو سراہا۔

فواد چوہدری کے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کرنے والے شوبز ستاروں میں حریم فاروق، اسد صدیقی، عثمان خالد بٹ، شان اور دیگر شامل ہیں۔



تازہ ترین