• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو سالگرہ مبارک لیکن اب بڑی ہوجائیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سالگرہ مبارک لیکن اب بڑی بھی ہوجائیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ کوئی آرہا ہے نہ کوئی جارہا ہے، نواز شریف 15 جنوری سے پہلے پاکستان آجائیں گے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف 25 دسمبر تک آکر اپنی سالگرہ اپنوں میں منائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے سینما انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے، فیصل آباد میں دو سو ایکڑ پر میڈیکل سٹی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران ہم ،سرجیکل ماسک، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات بنانے کے قابل ہوئے، ٹیکنالوجی میں ترقی سے معیشت میں بہتری آئے گی، اپوزیشن کیسز عدالتوں میں حل کرے، اس کے علاوہ ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیسے واپس کریں، ہماری طرف سے لندن میں رہیں یا نیویارک، پیرس میں رہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جنہیں غلط فہمی ہے کہ عمران خان جنوری سے پہلے جائیں گے تو وہ تسلی رکھیں۔ 

تازہ ترین