• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی کوئٹہ جاتے ہوئے طیارے میں ایڈوانس سالگرہ


سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور سے کوئٹہ جاتے ہوئے طیارے میں اپنی ایڈوانس سالگرہ کا کیک کاٹا، شرکاء نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےطیارے میں اپنی ایڈوانس سالگرہ کا کیک کاٹ کر تقریب کو یادگار بنا دیا، مریم نواز دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کےلیے کوئٹہ جا رہی تھیں۔

مریم نواز کا پکچر کیک خصوصی طور پر تیار کرایا گیا تھا، مریم نواز نے کیک کاٹا اور سب سے پہلے مریم اورنگزیب کو کھلایا۔

سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر سیٹ پر اُن کے ساتھ بیٹھےہیں، عظمیٰ بخاری اور مرزا جاوید سمیت دیگر ر ہنما بھی اس موقع پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی سالگرہ 28 اکتوبر کو ہوتی ہے، پارٹی رہنما اُن کی سالگرہ کا ایڈوانس کیک طیارے میں لے آئے۔ 

تازہ ترین