• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کی پراسرار گمشدگیاں آزادی صحافت پر حملہ ہیں، ڈاکٹر جبار خٹک

سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنان کی پراسرار گمشدگیاں آزادی صحافت، آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی پر حملہ ہیں۔

کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی جانب سے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کی پراسرار گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اس حوالے سے سی پی این ای کے صدر عارف نظامی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کا اولین فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنان کی پراسرار گمشدگیاں آزادی صحافت، آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی پر حملے تصور ہوتے ہیں نیز شہریوں بالخصوص صحافیوں کی پراسرار گمشدگیوں نے پاکستان میں شہری آزادیوں کے متعلق کئی سوال کھڑے کیے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ یہ ملک کے لیے بدنامی کا باعث بھی ہیں۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت، ریاستی اداروں اور سندھ حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ علی عمران کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

سی پی این ای کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کےلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین