• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ (یو این) کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ 24 اکتوبر 1945 کو موجودہ اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔

1947 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا جبکہ 1971 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک اور قرارداد نمبر 2782 کے ذریعے مطالبہ رکھا گیا تھا کہ اس دن کو اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک منائیں اور اس دن عوامی چھٹی کی جائے۔

علاوہ ازیں یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایسے لمحے کا جشن مناتے ہیں جس نے تاریخ کا رخ موڑ دیا اور عالمی طاقتوں نے 1945 میں ملکر امن کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپین یونین اور اقوام متحدہ قدرتی شراکت دار ہیں، ہم کئی دہائیوں سے امن، ڈائیلاگ اور مختلف معاملات میں تعاون کرتے ہوئے مل کر کام کرہے ہیں، ہم سب ملکر انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی، پائیدار ترقی، صحت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف ملکر جنگ لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کی حمایت کرتے ہیں، جو فوجی اور سویلین مشنز کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، اور یہ کام اس وقت کیا جاتا ہے جب دوسرے منہ موڑ کر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ اگر ہمت اور دانشمندی کے ساتھ مل کر کام کریں تو ہم انتشار پر قابو پاسکتے ہیں۔

تازہ ترین