• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی،  پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔


مقابلے میں دو ڈاکو  زخمی ہوئے جنھیں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت عرفان ولد محمد فاروق اور شبیر علی ولد ندیم کے نام سے ہوئی جبکہ فرار ملزم کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان کا ریکارڈ اکٹھا  کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین