• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (خبر نگار) جہلم کی زمین گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ 16 نومبر کو کیس کی سماعت کرینگے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کی ہے جس کے مطابق فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے سے متعلق سمیع اللہ ابراہیم کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین