• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جزائر، آئینی تقاضے پورے کئے بغیر آرڈیننس کی حیثیت نہیں، رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹر رضا ربانی نے بطور عدالتی معاون اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا ہے کہ آئین کے مطابق صدر مملکت کابینہ کی تجویز پر غیرمعمولی حالات میں پارلیمنٹ اجلاس نہ ہونے پر آرڈیننس جاری کر سکتا ہے، آئینی تقاضے پورے کئے بغیر جاری کیا جانے والا صدارتی آرڈیننس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، گزشتہ روز صدارتی آرڈی نینسز کے اجرا کے خلاف کیس میں عدالتی معاون سینیٹر رضا ربانی نے 61 صفحات پر مشتمل تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین سنگین اور ناگزیر حالات میں پارلیمنٹ کا اجلاس نہ ہونے پر صدر کو محدود اختیار دیتا ہے۔ صدر کے بدنیتی پر مبنی اور غیرمتعلقہ بنیادوں پر جاری کردہ آرڈیننس پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین