• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ختم ہونے دیں، کراچی میں ایم کیو ایم کیساتھ ملکر PDM سے بڑا جلسے کرینگے، اسد عمر

کورونا ختم ہونے دیں، کراچی میں ایم کیو ایم کیساتھ ملکر PDM سے بڑا جلسے کرینگے، اسد عمر 


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف عوام کی زندگی بہتر بنانے کیلئے ایک ہی منشور سے جڑی ہوئی ہیں،کورونا ختم ہونے دیں کراچی میں ایم کیو ایم کیساتھ ملکر پی ڈی ایم سے بڑا جلسہ کرینے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر آرمی چیف سے سوال کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ کراچی اور حیدرآباد کی گلیوں اور سڑکوں پر نکل جائیں تو وہاں حالت بری ہے، صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکی ہے، وفاق نے جس طرح سے کراچی کیلئے بڑا پیکیج منظور کیا ہے اسی طرح اندرون سندھ کیلئے بھی ترقیاتی ایک پیکیج دینگے۔ وہ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے زون پر اپنے وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

تازہ ترین