• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملک میں جلد یکساں تعلیمی نظام رائج کر دیگی،صوبائی وزیر

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ملک میں جلد ہی حکومت یکساں تعلیمی نظام رائج کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیگی۔ وہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول (بھینی) بدھلہ روڈ ملتان میں کک سٹارٹنگ انرولمنٹ ڈرائیو سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نئے تعلیمی سال کا داخلہ اپریل 2020ء میں ہونا تھا جو کہ کرونا وباء کی وجہ سے نہ ہوسکا۔ طلباء کے داخلے اب کک سٹارٹنگ انرولمنٹ ڈرائیو کے تحت ہو رہے ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جب تعلیم بہتر ین ہو گئی تو قوم ترقی کریگی۔اس لئے حکومت تعلیمی اداروں کو تمام محکمانہ وسائل سے سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے جماعت ششم اور نرسری کے طلباء کے داخلے اپنے ہاتھوں سے کئے اور بچوں میں کتابیں ، کاپیاں اور سکول بیگز بھی تقسیم کئے۔ تقریب میں پرنسپل رائو محمد خلیل و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین