• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک لڑکی اورٹیکسی ڈرائیورکو اغوا کر لیا گیا۔تھانہ رتہ امرال کو فلک ناز خان نے بتایا کہ میرا بھائی عبدالستار ٹیکسی چلاتا ہے جس کو کسی شخص نے کال کر کے گھر سے باہر بلایا ۔ پھر بھائی نے میرے موبائل پر کال کی اور کہا کہ منیر آپ کے پاس آئے گا جس کو میری سوزوکی کار اور کاغذات حوالے کر دیں ۔منیر گاڑی اور کاغذات لے کر چلا گیا جس کے بعد دونوں کے نمبر بند ہو گئے ۔ مجھے شبہ ہے کہ منیر نے میرے بھائی کو نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا ۔ تھانہ ریس کورس کو محمد زبیر نے بتایا کہ اس کی16سالہ بیٹی (لام ) اغواء ہو گئی۔
تازہ ترین