• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز پارٹی کا بیانیہ عام کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں، راحیلہ درانی

کوئٹہ(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو شیخ جعفر خان مندوخیل نے روایتی چادر اور پشتون ثقافی لباس جبکہ سابق اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے تحفہ پیش کیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کومس راحیلہ حمید خان درانی نےکوئٹہ ائرپورٹ پر مریم نواز شریف کا استقبال کیا کوئٹہ میں شیخ جعفرخان مندوخیل کی مسلم لیگ (ن) میں شمولتی تقریب میں آمد پر شیخ جعفر خان مندوخیل نے روایتی چادر مریم نواز شریف کو پہنائی جبکہ انہوں نے خصوصی طورپر تیار کردہ پشتون ثقافتی لباس بھی پیش کیا ،اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر و سابق اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے بھی مریم نواز شریف کو ائر پورٹ آمد پر گلدستہ پیش کیا اور شمولیتی تقریب میں تحفہ دیا۔اس موقع پر راحیلہ حمید درانی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی بلوچستان آمد خوش آئند ہے،اس سے پارٹی کےبیانیہ کو صوبہ بھر میں عام کرنے میں مدد ملے گی،مریم نواز جس ہمت اور جذبے سے پارٹی کا بیانیہ ملک بھر میں عام کرنے کےلئے جدوجہد کررہی ہیں وہ واقعی قابل قدر ہےان کا کہناتھا کہ پارٹی کےکارکن آج پی ڈی ایم کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے۔
تازہ ترین