• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن آج کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے‘ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اورنسیم الرحمان نے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام آج کوئٹہ کا جلسہ تاریخی ہوگا۔حکومت گوجرانوالہ اور کراچی کے کامیاب جلسوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ آج کے جلسے میں نااہل حکمرانوں کا یوم حساب ہوگا ۔ جلسے میں پارٹی کارکن کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی استحکام او رجمہوریت کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک جمہوریت کی بحالی اور نااہل و ناکام حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین