• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

کوئٹہ (خ ن)بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق سال 21-2020 کے لیے عدالت عالیہ بلوچستان کے لیے سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور عدالتی اوقات کار میں تبدیلیاں کی گئی ہیں. عدالت عالیہ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت عالیہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مورخہ 2 جنوری 2021 تا 21 فروری 2021 تک بند رہے گی۔ اور پیر 22 فروری 2021 سے عدالت عالیہ دوبارہ کھلے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات کے دوران معزز ووکیشن جج ارجنٹ کیسز کی سماعت کریں گے۔ اسی طرح اتوار اور عام تعطیلات کے علاوہ پٹیشنز روزانہ کی بنیاد پر وصول کی جائیگی۔ اور اس طرح کی وہ تمام درخواستیں اور دیگر متفرق درخواستیں جن کو ایک ہی وقت میں نمٹایا نہیں جا سکتا کو سردیوں کی تعطیلات کے بعد مقرر کردہ تاریخوں کے دوران سنا جائے گا۔ سردیوں کی تعطیلات کے دوران پیر تا جمعرات اور ہفتہ دفتری اوقات 9:00 بجے تا 1:00 بجے رہیں گے۔ بروز جمعہ دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ اسی طرح پیر تا جمعرات اور ہفتہ عدالتی اوقات ساڑھے نو بجے تا دوپہر بارہ بجے تک ہونگے۔ بروز جمعہ عدالتی اوقات ساڑھے نو تا ساڑھے گیارہ بجے تک ہونگے۔
تازہ ترین