• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیہا ککڑ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا؟

انڈین آئیڈل 12 کی جج اور بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ گلوکار روہن پریت کے ہمراہ اُن کے گھر موجود ہیں جبکہ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور ان کی کوئی رسم ہو رہی ہے۔


نیہا ککڑ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ وہ دن ہے جب میں نے روہن کے والدین سے ملاقات کی۔‘

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں روہن پریت سنگھ سے اظہار محبت بھی کیا۔

دوسری جانب روہن پریت سنگھ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس دن نیہا پہلی مرتبہ میرے گھر آئی تھی اور میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ یہ دن میرے لیے کس قدر خاص تھا۔‘


روہن پریت سنگھ نے نیہا ککڑ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے میں نے پوری دُنیا کا ہاتھ تھام لیا ہے۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیہا ککڑ اور روہن پریت کے ایک فین کلب کی طرف سے دونوں کی شادی کا کارڈ شیئر کیا گیا تھا۔ 

اس کارڈ میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت 26اکتوبر کو پنجاب میں شادی کرنے جا رہے ہیں حالانکہ اب تک نیہا ککڑ اور روہن پریت دونوں کی طرف سے آفیشیل کسی بھی طرح کا شادی کا کارڈ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین