• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابوسرٹاپ پر شدید برفباری، سیاح پھنس گئے


بابوسرٹاپ، نانگاپربت، فیری میڈوس، بٹوگاہ ٹاپ پرموسم سرما کی پہلی ہی شدید برف باری کے باعث کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں، متعددسیاح پھنس گئے، 20گاڑیوں کو ریسکیو کرکےمسافروں کو قریبی گاؤں منتقل کر دیا گیا ہے۔

موسم سرماکی پہلی فباری کےباعث بابوسرٹاپ ،نانگا پربت، فیری میڈوس، بٹوگاہ ٹاپ پرکئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں، شدید برفباری سے بابوسر ٹاپ پر گلگت بلتستان آنے والی 20گاڑیاں ٹاپ پرپھنس گئیں تھیں۔


پولیس نےفوری ریسکیو کرکے گاڑیوں کو نکال لیا ہے اورمسافروں کو قریبی گاؤں منتقل کر دیا ہے۔

بابوسرٹاپ وناران شاہراہ پر شدید برفباری کےباعث روڈ بلاک ہےا ور متعددگاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

پولیس نےہدایات جاری کی ہیں کہ مسافرموسم دیکھ کر سفر کریں۔

تازہ ترین