• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی علاقوں میں پہلی برفباری، کالام کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

سوات ( آن لائن ) وادی سوات کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہوگئی ہے۔برفباری کے بعد کالام کے پہاڑوں سمیت حسین وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی، ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران سردی کی شدت اور دورانیہ کے ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے تک بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی۔وادی کالام ، گبرال، مہوڈنڈ، اشو میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے دلکش وادیوں کے حسن کو مزید چار چاند لگا دیئے۔ یخ بستہ ہوا سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔بڑی تعداد میں سیاحوں نے بھی حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحتی علاقوں کالام وغیرہ کا رخ کرلیا ہے۔مقامی لوگوں کی جانب سے برف باری کی ویڈیوز بنا کر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔موسم کی شدت سے بچاؤ کے لیے جہاں لوگ گرم ملبوسات کا استعمال کر رہے ہیں وہی آگ جلا کر خود کو گرم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین