• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری باعث تشویش ہے، علماء کمیٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی علماء کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں مشاورت سے بزرگ رہنما مولانا اقبال اللہ کو علماء کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔کراچی علماء کمیٹی کے نومنتخب سربراہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کے بانی سربراہ مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پہ سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ سنی مسالک کی دیگر تنظیموں اور مذہبی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔جبکہ مشتمل سپریم مشائخ کونسل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ان منتخب مشائخ سے مستقبل میں انجام دینے والے امور کی منظوری کے ساتھ ان کی سرپرستی و رہنمائی میں کمیٹی اپنے امور انجام دے گی۔اجلاس میں مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی اجتماع کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں مولانااقبال اللہ ، قاری محمد عثمان، مولانا طلحہ رحمانی،قاری اللہ داداور دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین