کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن سندھ بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن کی شراکت اور ڈاریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کی معاونت سے اسلام آباد کے اسکاوٹ ہیڈ کوارٹر میں سات روزہ تربیتی اور تفریحی کیمپ کا انعقاد 22 نومبر 2020 سے کرنے جارہی ہے۔ پروگرام میں اسلام آباد اور مری بھی شامل ہے۔ اس کیمپ میں سندھ بھر سے 200 سے زائد جماعت ششم سے دہم کے طلبہ حصہ لیں گے۔