• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانوں میں افسران کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ ملک بھر میں سرکاری اداروں میں تعینات گریڈ 18اور 19کے افسران کو بیرون ملک سفارتخانوں میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کیلئے گریڈ 18کے افسر کی حد عمر 40اور گریڈ 19 کے افسر کی 48برس مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار آن لائن درخواستیں روانہ کریں گے جس کی آخری تاریخ 8 نومبر ہے۔

تازہ ترین