• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف فساد کی جڑ مریم نواز ذریعہ ہے ‘شیخ رشید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ‏نواز شریف باہر بیٹھ کر مریم نواز کے زریعے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے‘ فساد کی جڑ اگر نواز شریف ہے تو فساد کا زریعہ مریم نوازہے ۔ اتوارکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ان کا کہناتھاکہ ‏جب پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے پارلیمنٹ سے نکل کر خود سڑکوں پہ دھکے کھانے لگیں تو سمجھ لینا چاہیے اپنے زوال کو پہنچنے والے ہیں‘آل شریف کا زوال یہی ہے کہ اب اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پہ این آر او مانگ رہے ہیں۔پی ڈی ایم جلسے میں سکیورٹی پر انہوں نے کہاکہ ‏یا منافقت تیرا ہی آسراہے ‘پی ڈی اپنے تحفظ کےلیے ایم اپنے جلسے میں لوگوں کو چیک کر کے جانے دے رہی تھی لیکن اسی جلسے میں پی ڈی ایم عوام کے تحفظ کےلیے بنی چیک پوسٹ پر تنقید بھی کرتی رہی۔

تازہ ترین