• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقی ملک کیمرون میں اسکول پر حملہ، 8 بچے ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک )وسطی افریقی ملک کیمرون کے ایک اسکول پر مسلح اور چاقو بردار حملہ آوروں نے بچوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 طلبا ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے شہر کومبا کے اسکول ’مدر فرانسسکا انٹرنیشنل بائی لینگیول اکیڈمی‘ پر سادہ لباس میں ملبوس موٹرسائیکل سواروں نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اسکول پر اندھا دھند فائرنگ کی اور جان بچانے کے لیے بھاگنے والوں پر چاقو سے وار کیے۔ایک سال بعد رواں ماہ ہی بحال ہونے والے اسکول پر سفاکانہ حملے میں 8 بچے ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین